QR CodeQR Code

ڈاکٹر افتخار نقوی کا ملکی و بین الاقوامی حالات کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

2 Apr 2023 14:29

تجزیہ نگار اور سیاسی و مذہبی رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ توہین صحابہ ترمیمی بل پر شیعہ علماء اور تنظیموں کی جانب سے احتجاج تو ہوا، لیکن جیسا احتجاج ریکارڈ ہونا چاہیئے تھا، ویسا نہیں ہوسکا، پاکستان میں ایک مخصوص اینٹی شیعہ لابی موجود ہے، جو ہمیشہ سے اس قسم کی حرکات میں ملوث رہی ہے۔ ترمیمی بل کی آڑ میں رچائی گئی سازش ابھی ناکام نہیں ہوئی بلکہ شائد وہ کسی موزوں وقت کے انتظار میں ہیں، شیعہ اکابرین کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی یقیناً سوالیہ نشان ہے۔ اگر یہ بل قانون بن گیا تو نہ صرف پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ ملے گا بلکہ شیعہ مخالف سرگرمیوں کو تحفظ ملے گا، اس بل کی وجہ سے پاکستان میں اہل تشیع کو نقصان پہنچانا آسان ہو جائے گا۔


ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، پیشہ کے اعتبار سے معالج ہیں، چھ سال تک مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ 2013ء میں پی پی 66 فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا، بین المذاہب و مسالک و رواداری کونسل کے سربراہ ہیں، علاوہ ازیں ضلعی اور ڈویژنل امن کمیٹی فیصل آباد اور مساجد کمیٹی فیصل آباد کے رکن بھی ہیں۔ ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ملکی و بین الاقوامی حالات پر نہ صرف گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ اچھا تجزیہ بھی کرتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پاکستان کے مخصوص سیاسی حالات اور خطہ کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ڈاکٹر افتخار نقوی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1050123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1050123/ڈاکٹر-افتخار-نقوی-کا-ملکی-بین-الاقوامی-حالات-کے-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org