QR CodeQR Code

سینیئر صحافی سید نبی الحسینی کا پاراچنار کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

26 May 2023 22:06

سینیئر تجزیہ کار کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ کرم میں شیعہ، سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، چند مٹھی بھر دہشتگرد علاقے کا امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، زمینی تنازعات کئی مسائل کی جڑ ہیں، حکومت چاہے تو اس مسئلہ کو ایک چٹکی سے حل کرسکتی ہے، کیونکہ زمینوں کا تمام تر ریکارڈ یہاں موجود ہے۔ ان تنازعات کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، جو بھی ان مسائل کو مذہبی قرار دیتا ہے، اسکا مطلب ہے کہ وہ سازش کا حصہ ہے، طوری قبائل کے مشران کو اچھی طرح معلوم ہے اور وہ سانحہ تری منگل کے قاتلوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔


سید نبی حسین الحسینی کا تعلق پاراچنار کے معروف مذہبی و پڑھے لکھے سادات گھرانے سے ہے، وہ سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی کے بھانجے اور داماد بھی ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن سے مربوط رہے، معلم ہونے کیساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے بھی منسلک ہیں۔ پاراچنار کے حالات سمیت ملکی و بین الاقوامی امور پر نہ صرف گہری نظر رکھتے ہیں، بلکہ اپنے ان خیالات کا اظہار مقالوں، مضامین اور تجزیوں کی صورت میں اکثر کرتے ہیں۔ سید نبی الحسینی پاراچنار کی فعال شیعہ تنظیم تحریک حسینی کے بھی سینیئر رہنما ہیں۔ پاراچنار میں رواں ماہ پیش آنیوالے سانحہ تری منگل کے تناظر میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اس سانحہ کے پیس پردہ حقائق، پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منظر نامہ کے حوالے سے سید نبی حسین الحسینی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1060082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1060082/سینیئر-صحافی-سید-نبی-الحسینی-کا-پاراچنار-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org