0
Sunday 28 May 2023 00:43

پاراچنار، سانحہ تری منگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بچوں کے احتجاج کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پاراچنار کے علاقہ تری منگل میں اساتذہ سمیت سات بیگناہ افراد کے بیہمانہ قتل کے ذمہ داران کی تاحال عدم گرفتاری پر بچے سڑکوں پر نکل آئے، کرم کے سرحدی علاقہ پیواڑ میں ننھے بچوں اور بچیوں نے احتجاج کیا، بچوں نے فلک شگاف نعرے لگائے اور شہادت کو سعادت قرار دیا۔ اس کے علاوہ شہید اساتذہ کی یاد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ظالم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1060498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش