QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستانی حصے کی فوری تعمیر ناگزیر ہے

ایران سعودی تعلقات سے متعلق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا خصوصی انٹرویو

30 May 2023 19:08

ایران سعودی تعلقات کی بحالی کی اہمیت؟ ایران سعودی تعلقات کے پاکستان سمیت عالم اسلام پر اثرات؟ ایران سعودی تعلقات عالم اسلام میں انتشار کے خاتمے میں کتنا مؤثر؟ شام اور یمن میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی؟ عالم اسلام میں امن و استحکام میں بہتری آئے گی؟ عالم اسلام میں امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہوگا؟ پاکستان اس صورتحال میں کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستانی حصے کی فوری تعمیر کیوں ناگزیر ہے؟ پاک ایران تعلقات دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہم کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر و رکن مرکزی مجلس شوریٰ محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


محمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے امیر ہیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ وہ 1946ء میں کاٹھیاوار، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں میں وہ بڑی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ 2002ء کے عام انتخابات میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ محمد حسین محنتی جماعت اسلامی کراچی کے بھی امیر رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے محترم محمد حسین محنتی کیساتھ ایران سعودی تعلقات کی بحالی اور اسکلے پاکستان سمیت عالم اسلام پر اثرات، پاک ایران گیس پائپ لائن، پاک ایران تعلقات و دیگر متعلقہ موضوعات پر مسجد قبا گلبرگ کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1060848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1060848/ایران-سعودی-تعلقات-سے-متعلق-جماعت-اسلامی-سندھ-کے-امیر-محمد-حسین-محنتی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org