0
Sunday 4 Jun 2023 19:04

مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں امام خمینی کی 34ویں برسی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج اتوار 4 جون کو تحریک حسینی پاکستان پاراچنار کے زیراہتمام امام خمینی کی 34 ویں برسی نیز شہدائے مظلوم تری منگل ہائی سکول کی یاد میں ایک نہایت پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہداء کے خانوادوں سمیت عوام و خواص، اساتذہ اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز معروف قومی قاری سید ہدایت حسین کی شیرین آواز میں تلاوت کلام اللہ سے کرایا گیا۔ اجتماع سے ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ مولانا منیر حسین جعفری، مولانا باقر علی حیدری، مولانا صداقت حسین، وی سی چیئرمین سید اخلاق حسین، مجلس علمائے اہلبیت کے صدر علامہ ڈاکٹر سید احمد حسینی کے علاوہ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر استاد علامہ سید عابد الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری مظلوم انسانیت کے لئے ایک نمونہ تھے۔ انہوں نے انسانیت کو استعمار کی غلامی سے آزادی کا درس دیا اور دنیا کو امریکہ اور دیگر طاقتوں کے علاوہ جابر اور غاصب اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا بولنے کی جرات عطا کی۔

 برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صداقت حسین نے کہا کہ امام خمینی صرف عالم اسلام ہی کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمزور جسم کے ساتھ بڑی طاقتوں کے حمایت یافتہ ایک بڑے اور طاقتور طاغوت کے خلاف انہوں نے قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے جیل، جلاوطنی کے علاوہ دوستوں نیز اپنے بیٹوں کی موت کی تکلیفیں برداشت کیں۔ تاہم ان کے پایہ استقلال استقامت میں کوئی سانحہ، کوئی لغزش اور لرزش نہ کرسکا۔ ویلیج چیئرمین سید اخلاق حسین نے کہا کہ امام خمینی نے ایک ایسے نظام کو تشکیل دیا، جس کے تحت ایک خالص نظام حکومت، عدالت، پارلیمنٹ اور ایک پاک معاشرے وجود میں آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام خمینی کو فالو کرنا چاہیئے۔ مجلس علمائے اہلبیت کے صدر ڈاکٹر علامہ سید احمد حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج چیئرمین سید اخلاق حسین نے کہا کہ آج ہمیں چاہیئے کہ اپنے اندر فکر امام خمینی عملی طور پر پیدا کریں۔ آج ہم دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں، امام خمینی کی فکر کی باتیں ہر ایک کرتا ہے، مگر امام خمینی کی فکر کو کوئی بھی عملی نہیں کرتا۔

علامہ سید عابد الحسینی نے کہا کہ امام خمینی بے شک ایک عظیم لیڈر تھے۔ تاہم ان کے ساتھ ان کی قوم نے بھی بھرپور وفا کی اور انہیں مصائب و مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا۔ امام علیؑ جیسا لیڈر تو کوئی نہیں تھا۔ مگر ان کے ساتھ اس وقت کی ملت اور قوم نے وفا نہیں کی اور ہر وقت بہانے تلاش کرتے رہے۔ انہوں نے امام علیؑ کے خطبے سے اقتباس کرتے ہوئے کہا کہ مولا فرماتے ہیں کہ تم قیام کرو، پھر استقامت دکھاو، اس کے بعد صبر کرو۔ تب جا کر تمہیں کامیابی ملے گی۔ پروگرام کے اختتام پر سانحہ تری منگل کے شہداء، نیز 11 مئی بمطابق 3 شعبان 2016ء کے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1061881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش