QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ عراق، حمام حمودی سے ملاقات

6 Jun 2023 19:24

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1062282/بلاول-بھٹو-زرداری-کا-دورہ-عراق-حمام-حمودی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org