QR CodeQR Code

پاراچنار میں سانحہ تری کے خلاف ہزاروں طلباء اور اساتذہ کا احتجاج

8 Jun 2023 21:55

اسلام ٹائمز: شہید ابرار ہائی سکول سے ریلی کا آغاز ہوا۔ ہزاروں طلباء نے تری منگل میں شہید ہونیوالے مظلوم اساتذہ کے قاتلوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔ ریلی نے ابرار شہید سکول سے پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ پریس کلب کے سامنے طلباء اپنے اساتذہ کے ہمراہ روڈ پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ تری میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


رپورٹ: ایس این حسینی

آج جمعرات 8 جون کو زون 4 کے 14 سکولوں کے کلاس دہم کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں ہائی سکول بغدی، ہائی سکول بوڑکی، ہائی سکول شنگک، ہائی کنج علی زئی، ہائی سکول نستی کوٹ، ہائی سکول کچکینہ، ہائی سکول کراخیلہ، مڈل سکول للمئے، مڈل سکول کنڈہ، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر پبلک سکولز میں کہسار، علامہ اقبال، PIPS، اسوہ سکول، آکسفورڈ وغیرہ نے شرکت کی۔ شہید ابرار ہائی سکول سے ریلی کا آغاز ہوا۔ ہزاروں طلباء نے تری منگل میں شہید ہونے والے مظلوم اساتذہ کے قاتلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔ ریلی نے ابرار شہید سکول سے پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ پریس کلب کے سامنے طلباء اپنے اساتذہ کے ہمراہ روڈ پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پلان سی پر مجبور کرنے سے پہلے شہید اساتذہ کو انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا اگر انکے جائز مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کے نئے طرز پلان سی پر مجبور ہونگے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1062668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1062668/پاراچنار-میں-سانحہ-تری-کے-خلاف-ہزاروں-طلباء-اور-اساتذہ-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org