متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع
خاتم المرسلین ص کی رحلت و شہادتین امام حسن مجتبیؑ اور امام رضا ؑکے موقع پر
مشہد مقدس میں مراسم عزاداری
میزبان20 ستمبر 2023
میزبان: سید انجم رضا
مہمان : سید حسام الدین حسین مہاجری (سحر اردو ٹی وی تہران)
خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اٹھائیس صفر المظفر کو دُنیا بھر میں اہل بیتؑ کے ماننے والے عراق، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستا ن اوراسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس و جلوس ہائے عزا برپا کررہے ہیں
مشہد مقدس ایران میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ انتیس صفر المظفر یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت تک جاری رہے گا۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں علماء کرام مختلف زبانوں میں رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے احادیث مبارکہ اور فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔
حضرت رسولۖ و نواسہ رسول (ع) کی رحلت و شہادت کے موقع پر مجالس عزا کا سب سے بڑا اجتماع مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں اب تک ایران اور دنیا بھر سے اسی لاکھ سے زائد زائرین کے آنے کی خبر ہے اور روضۂ رضوی کے تمام صحن اور راہداریاں عقیدت مندوں اور سوگواروں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ارد گرد کی تمام شاہراہوں پر لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب رواں دواں ہیں اور آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رے ہیں۔