متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے متنازع توہین صحابہؓ بل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو گمراہ نہ کریں، یہ بل اس وقت تک قانون نہیں بن سکتا، جب تک مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات طے نہیں کر لئے جاتے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ بل غلط ہے اور یہ کبھی بھی قانون نہیں بن سکتا اور جھوٹ یہ ہے کہ صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے سے بھی یہ بل قانون بن جائے گا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ اپنے کارکنوں کو گمراہ نہ کرو، مٹھائیاں بانٹے والے اپنے کارکنوں اور قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، پھر ہمارا نمبر کارکنوں کو دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں (طاہر اشرفی کو) گالیاں دو۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ آپ کی گالیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آپ سے یہی کہیں گے کہ قوم کو گمراہ نہ کرو۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial