متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز ویلاگ
موضوع:ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب اور اس کے اثرات
میزبان: سید عدنان زیدی
28 ستمبر 2023
اسلامو فوبیا کے نام پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے
قرآن کی بے حرمتی کو کسی طور برداشت نہیں کریں گے
قرآن تمام انسانوں کو متحد رہنے کا درس دیتا ہے
قرآن نسل پرستی جیسے قبیح عمل کی مذمت کرتا ہے اور تمام انسانوں کو مساوی حقوق دینے کی بات کرتا ہے
قرآن میں کسی بھی جگہ تشدد کا حکم نہیں ہے
حجاب نوچنے کے واقعات مغرب کے مکروہ چہرے کو نمایاں کرتے ہیں
مغرب اپنی شناخت کھو چکا ہے مغربی فرسودہ روایات دنیا میں تفریق پیدا کرتی ہیں
امریکہ ایران پر سے عالمی پابندیوں کا خاتمہ کرے
ایران پر لگائی گئی پابندیوں سے امریکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے
یوکرائن کی جنگ مغربی ممالک کو کمزور کرنے کے لیے بڑھائی گئی
یوکرائن کی جنگ امریکہ کے گلے پڑ گئی ہے یہ ایک طویل المدت جنگ کا روپ دھار چکی ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا دھواں دار خطاب
ابراہیم رئیسی نے جس طرح قرآن مجید کی حُرمت کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑا وہ قابلِ تحسین ہے
اسرائیلی سفیر کی اوچھی حرکت بھی ایرانی صدر کے خطاب میں خلل نہ ڈال سے
آذادی ء اظہارِ رائے کے چیمپئن ایرانی صدر کی تقریر برداشت نہ کرسکے اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کی مذموم حرکت سے کھوکھلے نعروں کی حقیقت دنیا کے سامنے کھل گئی
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے امتِ مسلمہ کی سرداری کا حق ادا کر دیا ۔ماہرین
ایران نے ایک بار پھر ثابت کیاکہ ملتِ ایران ایک باغیرت و باہمت قوم ہے اور باطل کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی ہمت رکھتی ہے،ماہرین
عنوان۔ ایرانی صدر کا عالمی بیٹھک میں دبنگ خطاب
وی لاگر: عدنان زیدی
ایرانی صدر نے قومی زبان فارسی میں خطاب کر کے دنیا بھر کے مسلم ممالک کو پیغام دیا کہ امریکی زبان میں خطاب کر کے غلامی ثابت کرنے کی بجائے اپنی قومی زبان کو ترجیح دیں