متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
عید میلادالنبی (ص) کی بابرکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ سے والٹن فیروز پور روڈ تک ایک عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بِلا تفریقِ مسلک و مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہ (ص) سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ اور زعیم جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پیغمبر اعظم کی ولادت ان برکتوں کا نقطئہ آغاز ہے، جو اللہ نے بشریت کیلئے مقدر فرمائی ہیں۔ آپ (ص) نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیرِ امت میں بدل دیا اور ان کی باہمی دشمنیوں کو اخوت و محبت میں ڈھال دیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial