0
Sunday 1 Oct 2023 23:17

علامہ ناصر عباس جعفری کا عظیم الشان پیغمبر اعظم کانفرنس سے اہم خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں عظیم الشان "عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام اور عاشقان رسول اکرم (ص) مرد و خواتین حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دشمن نے ہمیں فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے دشمن سے لڑنا ہوگا، دشمن ہماری دہلیز تک پہنچ گیا ہے، اب چترال بھی محفوظ نہیں رہا، میانوالی پنجاب میں لشکر حملے کر رہے ہیں، مگر میڈیا خاموش اور چپ ہے، یہاں جنازہ اٹھانا ایک روٹین کی بات بن گئی ہے، ہمارے وفود کو ان کے گھر جانا چاہیئے، یہ صرف مستونگ کے لوگ نہیں مرے، ہمارے بھائی مرے ہیں، ہمارے بیٹے اور بیٹیاں شہید ہوئی ہیں، جو ایک انسان کو قتل کرے، وہ خدا کی نگاہ میں تمام انسانوں کا قاتل ہے، 70 قتل ہوئے تو مطلب انسانیت ستر مرتبہ قتل ہوئی ہے، ہم سب کو ملکر اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا۔

شیعہ اور سنی کی وحدت کی اس وقت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرآنی حکمت عملی کے تحت منانے کا اعلان کیا تھا، تاکہ امت مسلمہ کی وحدت سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں، پاکستان 26 کروڑ آبادی کا ایٹمی ملک ہے، پاکستانی قران اور دین محبت کرنے والے ہیں، پاکستان کو مفلوج کیا گیا، امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر ملک میں کس حیثیت سے دورہ جات کر رہے ہیں، کیا یہ ملک کے آقا بنے ہوئے ہیں دہشتگرد سن لیں، وہ ہمارے دلوں سے عشق رسول و اہلبیت کو نہیں نکال سکتے، نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے، ہم متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1085282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش