QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے امیدوار علامہ دبیر حسین سے عام انتخابات سے متعلق گفتگو

29 Jan 2024 14:47

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے امیدوار علامہ دبیر حسین نے کہا کہ وہ بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، انکی ترجیحات میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا اور کھیل کو فروغ دینا شامل ہیں۔


علامہ دبیر حسین کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کوئٹہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں دینی تعلیمات کے حصول کیلئے قم المقدوس کا رخ کیا اور شریعت و دین سے متعلق علم حاصل کیا۔ متعدد برس قم میں علم دین اسلام حاصل کرنے کے بعد وہ واپس کوئٹہ آئے اور تبلیغ دین کا سلسلہ شروع کیا۔ علامہ دبیر حسین متعدد مساجد و امامبارگاہوں میں امام کے فرائض انجام دیتے آئے ہیں، جبکہ عوام کے دینی و شریعی مسائل کے حل کیلئے بھی انکی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ساڑھے تین برس قبل مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔ اس وقت علامہ دبیر بلوچستان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عام انتخابات 2024ء میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 42 سے شیعہ علماء کونسل کے نامزد امیدوار ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ دبیر حسین نے کہا کہ وہ بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، انکی ترجیحات میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا اور کھیل کو فروغ دینا شامل ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1112277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1112277/شیعہ-علماء-کونسل-کے-امیدوار-علامہ-دبیر-حسین-سے-عام-انتخابات-متعلق-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org