QR CodeQR Code

سندھ میں تاریخی انتخابی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کو ایک اور سیاسی کامیابی مل گئی

14 Feb 2024 18:07

اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد امیدوار اعجاز سواتی نے امید ظاہر کی کہ انہیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے واضح کیا کہ وہ غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں تاریخی انتخابی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کو ایک اور سیاسی کامیابی مل گئی ہے۔ ملیر سے منتخب ہونے والے آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اعجاز سواتی پی ایس 88 ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ حلقے کے عوام، دوستوں اور ترقی خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی مین شامل ہورہا ہوں۔

اعجاز سواتی نے امید ظاہر کی کہ انہیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے واضح کیا کہ وہ غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی۔ آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 84 نشستو ں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 2 آزاد ارکان اس میں شامل ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1116195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1116195/سندھ-میں-تاریخی-انتخابی-کامیابی-کے-بعد-پیپلز-پارٹی-کو-ایک-اور-سیاسی-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org