QR CodeQR Code

تجزیہ

انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل

چیلنجز اور آپشنز

18 Feb 2024 08:43

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل چیلنجز اور آپشنز

مہمان: سید ناصر شیرازی( جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
18 فروری 2024
 
اہم نکات:
ایم ڈبلیو ایم نے اصولوں کی بنیاد پہ پی ٹی آئی کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے 
 ہم نے وعدہ کیا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین وفاق اور بعض صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرے گی
پاکستان میں اس وقت جو سیاسی صورت حال ہے یہ بیانیے کی جنگ اور کشمکش ہے
جمہور کی عوامی دانش نے ووٹ کی قوت کے ذریعے اپنی طاقت کا بھر پور اظہار کردیا
ایک سوچ قانون کی حکمرانی، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت سے آزاد پاکستان کی بات کرتی ہے 
جب کہ دوسری طرف آزادی کی گنجائش نہیں ،امریکی استعمار کو للکارنے کو قومی مفاد کے خلاف کہا جاتا ہے
جب کہ عوامی جذبات اور سوچ امریکی استعمار کی مخالف ہے
مقتدر قوتوں نے الیکشن سے پہلے لیول پلے اینگ فیلڈ نہیں دی، ناپسندیدہ امیدواران کو کاغذات تک جمع کرانا مشکل تھے
اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ اس فرسودہ سسٹم کی اصلاح اور بہتری مقتدروں کو قبول نہیں
ہمار ے پولیٹینکل سسٹم کے ساتھ ساتھ جوڈیشل سسٹم بھی آلودہ ہوچکا ہے
سیاسی ابتری و بدحالی معاشی و اقتصادی بربادی کاسبب بن رہی ہے
فری اینڈ فیئر الیکشن کا مطلب الیکشن کے نتائج کو دیانتداری سے تسلیم کرنا ہوتا ہے
لندن پلان میں رجیم چینج کے تمام مرحلے طے کیے گئے تھے ، لیکن الیکشن کے نتائج نے تمام منصوبہ بندی کو تہ تیغ کردیا
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انکشافات نے سب بھانڈہ پھوڑدیا ہے
پی پی پی نے مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن کمپیئن بھی مصنوعی انداز میں چلائی تھی
سولہ مہینے کی حکومت میں سب اتحادیوں نے بہت بُری طرح ملک کو لوٹا


خبر کا کوڈ: 1116958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1116958/انتخابات-کے-بعد-نئی-حکومت-کی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org