QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے تحت شہدائے سیہون کی ساتویں برسی اور چہلم علامہ شیخ محسن نجفی

22 Feb 2024 14:54

اسلام ٹائمز: گولڈن گیٹ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ پر ملک دشمن دہشت گردوں کے خودکش حملے اور اس سانحے میں درجنوں عاشقان قلندرؒ کے قتل عام کو 7 برس کا عرصہ گزر گیا لیکن قاتل اور انکے سہولت کار تاحال آزاد اور وارثان شہداء ریاست سے انصاف کے طلبگار ہیں، ان برسوں میں آج تک کسی طرح کے حقائق منظر عام پر نہ لائے جاسکے اور لواحقین آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔


خصوصی رپورٹ

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام شہداء سانحہ سیہون کی ساتویں برسی کے موقع پر تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس اور چہلم مفسر قرآن علامہ الشیخ محسن علی نجفی کا انعقاد کیا گیا۔ گولڈن گیٹ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر منعقدہ کانفرنس میں مرکزی رہنما حسنین مہدی، کراچی کے صدر علامہ حسن رضا، مرکزی عہدیداران، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، تنظیمی کارکنان سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی رہنماء علامہ سید ارشاد حسن نقوی، صوبائی صدر ایس یو سی سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان محمد اکبر، علامہ عطا محمد باقری، علامہ محمد علی جروار سید عزیز اللہ شاہ، علامہ رضی حیدر زیدی، سید گل محمد شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ پر ملک دشمن دہشت گردوں کے خودکش حملے اور اس سانحے میں درجنوں عاشقان قلندرؒ کے قتل عام کو 7 برس کا عرصہ گزر گیا لیکن قاتل اور انکے سہولت کار تاحال آزاد اور وارثان شہداء ریاست سے انصاف کے طلبگار ہیں، ان برسوں میں آج تک کسی طرح کے حقائق منظر عام پر نہ لائے جاسکے اور لواحقین آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1117657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1117657/شیعہ-علماء-کونسل-کے-تحت-شہدائے-سیہون-کی-ساتویں-برسی-اور-چہلم-علامہ-شیخ-محسن-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org