QR CodeQR Code

8 فروری کے عام انتخابات پی ٹی آئی چیت چکی ہے، حلیم عادل شیخ

22 Feb 2024 20:46

اپنے وڈیو بیان میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر جائیں گے، اگر عوام کا ووٹ نہیں گنا گیا تو ایک عدالت عوام کی بھی لگنی ہے، عوام کے ساتھ مل کر ان چوروں کا اور ان کے سرپرستوں کا پیچھا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے اور 9 فروری کو ہمیں ہروانے کے لئے فارم 47 میں رد و بدل کیا گیا، اس وقت ہر شہری کی زبان پر فارم 45 اور فارم 47 کا  بڑا ایشو چل رہا ہے، ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینے کے لئے فارم 45 لے کر عدالتوں میں گئے ہوئے ہیں فارم 45 کے مطابق ہم نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 20 اور حیدرآباد سے 2 نشستیں جیتی ہیں، صوبائی اسمبلی سندھ کی 38 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں ہمارے پاس تمام قومی اسمبلی کی نشستوں کے فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، یرے حلقے این اے 238 کے تمام اوریجنل فارم 45 موجود ہیں جس نے بھی اوریجنل فارم 45 دیکھنے ہیں شوق سے دیکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایسٹ این اے 238 میرے ووٹ 82972 ووٹ ہیں، جماعت اسلامی کے امیدوار کے 32363 ووٹ ہیں، ایم کیو کے امیدوار جس کو جتوایا گیا ہے صرف 10226 ووٹ حاصل کئے ہیں، فارم 47 میں میرے  36875 ووٹ دکھائے گئے، ایم کیو ایم کے امیدوار 54884 ووٹ دکھا کر کامیاب کرایا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں یہ مینڈیٹ عوام نے دیا ہے ایک ایک ووٹ کا عوام پیچھا کرے گی، ہم پہلے ہائی کورٹ اور بعد میں الیکشن کمیشن میں گئے ہیں، سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر جائیں گے، اگر عوام کا ووٹ نہیں گنا گیا تو ایک عدالت عوام کی بھی لگنی ہے، عوام کے ساتھ مل کر ان چوروں کا اور ان کے سرپرستوں کا پیچھا کریں گے، پورے ملک میں ہماری 180 سیٹیں 22 کراچی اور حیدرآباد سے قومی اور سندھ کی 38 صوبائی نشستیں ہماری ہیں، ہم جاگ رہے ہیں اپنا مینڈیٹ یوں چھننے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1117896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1117896/8-فروری-کے-عام-انتخابات-پی-ٹی-آئی-چیت-چکی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org