QR CodeQR Code

حالیہ انتخابات اور مجلس وحدت مسلمین سے متعلق علامہ باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو

28 Feb 2024 21:47

عام انتخابات ملکی ترقی و استحکام کیلئے کتنے ضروری ہیں؟ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی چوری کے اثرات؟ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی صورتحال؟ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کے پیچھے کون اور کیوں؟ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد؟ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی اصول و افکار اور مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی روش؟ حالیہ عام انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی؟ کیا پاکستان کی بیوروکریسی ملکی مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور بے بس ہے؟ کیا پاکستان کی عوام واقعاً بیدار ہو چکی ہے؟ ملک و قوم کا مستقبل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن، جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم اور مدرسہ المہدیؑ کے مدرس بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے حالیہ عام انتخابات، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی و کارکردگی و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1119104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1119104/حالیہ-انتخابات-اور-مجلس-وحدت-مسلمین-سے-متعلق-علامہ-باقر-عباس-زیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org