QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس سندھ میں کامران ٹیسوری کی جانب سے عوامی افطار

13 Mar 2024 22:20

اسلام ٹائمز: افطار کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لئے پورا رمضان کھلے ہیں، شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں۔


خصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس میں کراچی کی عوام کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ افطار میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکی کی جن میں  مرد و خواتین سمیت بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لئے پورا رمضان کھلے ہیں، شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں۔ افطار کے موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دوسرے سال بھی عوام کے لئے افطار کا اہتمام کرنے کی توفیق دی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1122372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1122372/گورنر-ہاؤس-سندھ-میں-کامران-ٹیسوری-کی-جانب-سے-عوامی-افطار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org