QR CodeQR Code

پاک ایران تعلقات، ماہر عالمی امور امجد علی کا خصوصی انٹرویو

16 Mar 2024 02:30

پاک ایران تعلقات دونوں اسلامی برادر پڑوسی ممالک کیلئے کتنے ضروری و اہمیت کے حامل ہیں؟ پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کتنی جہتوں سے قائم ہیں؟ پاکستان اور ایران کن شعبوں میں ایک دوسری کی مدد کر سکتے ہیں؟ پاکستان اور ایران سیکیورٹی چیلنجز سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟ پاک ایران تعلقات میں باہمی تجارت کی اہمیت؟ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیوں انتہائی اہمیت کی حامل ہے؟ سیکیورٹی معاملات اور امن و امان کی بہتری کیلئے تجارتی و اقتصادی تعلقات کے اثرات؟ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران تعلقات میں موسمیاتی ڈپلومیسی کی اہمیت؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر عالمی امور و محقق لیکچرار امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ماہر عالمی امور و محقق لیکچرار امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ دس سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں بھی تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی دو سال تدریسی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، بین الاقوامی تعلقات سمیت ملکی و عالمی امور و ایشوز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ماہر عالمی امور ومحقق لیکچرار امجد علی کیساتھ پاک ایران تعلقات و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1122760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1122760/پاک-ایران-تعلقات-ماہر-عالمی-امور-امجد-علی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org