QR CodeQR Code

گیارہویں برسی

ماہر تعلیم، بین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خواں و شاعرِ اہلبیتؑ شہید سبط جعفر زیدی

19 Mar 2024 15:49

اسلام ٹائمز: شہید سید سبط جعفر زیدی کا نام آتے ہی ذہن میں ایک ایسے شاعر کا تصوّر آتا ہے، جس نے اپنی شاعری سے نہ صرف مدحِ اہلبیت (ع) اور مصائبِ بیان کیے بلکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حق بھی ادا کیا۔ انہیں 18 مارچ 2013ء کو پیر کے دن دوپہر کالج سے واپسی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور 56 سال کی عمر میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

معروف وکیل، ماہر تعلیم، بین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خواں و شاعرِ اہلبیت علیھم السلام شہید استاد سید سبط جعفر زیدی 7 مارچ 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ گریجویشن کے بعد دو مضامین میں ماسٹرز، پھر ایل ایل بی (L.L.B) اور سی ایس ایس (C.S.S) بھی کیا۔ ایڈووکیٹ ہونے کے باوجود اپنے والد کے مشورے پر وکالت کی بجائے معلم کا پیشہ اختیار کیا۔ طویل عرصہ پروفیسر رہے اور اس کے بعد اسی گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 20 گریڈ کے سرکاری افسر، مگر انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ شہید نے ساری زندگی اپنی موٹر سائیکل پر سفر کیا اور سادہ زندگی گزاری۔ شہید سید سبط جعفر زیدی کا نام آتے ہی ذہن میں ایک ایسے شاعر کا تصوّر آتا ہے، جس نے اپنی شاعری سے نہ صرف مدحِ اہل بیت (ع) اور مصائبِ بیان کیے بلکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حق بھی ادا کیا۔ انہیں 18 مارچ 2013ء کو پیر کے دن دوپہر کالج سے واپسی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور 56 سال کی عمر میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1123300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1123300/ماہر-تعلیم-بین-الاقوامی-شہرت-یافتہ-سوز-خواں-شاعر-اہلبیت-شہید-سبط-جعفر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org