QR CodeQR Code

تجزیہ

القدس، ماہ رمضان اور غزہ

24 مارچ 2024

24 Mar 2024 12:04

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


ہفتہ وار پروگرام تجزیہ 
موضوع: القدس، ماہ رمضان اور غزہ
مہمان:  حجت الاسلام و المسلمین سید محمد رضوی  
( صحافی، تجزیہ نگار، ماہر امور مشرق وسطیٰ)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
24 مارچ 2024

اہم نکات: 
غزہ کی چوبیس لاکھ  نفوس پہ مشتمل آبادی اسرائیلی محاصرے میں مقید ہے
غذائی قلت کی بناپہ فلسطینی گھاس اور لیموں کے جوس پہ زندگی گزار رہے ہیں
1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں عرب قوم نے متحد ہوکر اسرائیل کو شکست دی تھی
آج عرب ممالک کے حکمران مصر ، اردن ،سعودی عرب مجرمانہ خامشی اختیار کئے ہوئے ہیں
اگر صرف ترکی ہی اسرائیل کو سبزیوں کی تجارتی پابندی عائد کردے تو اسرائیل میں قحط ہوجائے
ترکی اس وقت بھی چھ ارب ڈالر حجم کی تجارت صرف اسرائیل کے ساتھ کررہا ہے
صرف جمہوری اسلامی ایران، اور یمنی مجاہدین کھُل کر فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں.
عام مسلمان  تو پھربھی جلوس ،مظاہرے اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کررہا ہے
باعث افسوس ہے کہ پاکستانی حکومت بھی کھُل کر فلسینیوں کی حمایت نہیں کر رہی
اگر اسلامی ممالک اسرائیل کے لئے نرم گوشہ اختیار نہ کرتے تو اس کوجارحیت کی جرات نہ ہوتی
مصر بجائے اس کہ غزہ کے مظلومین کی مدد کرتا یا پناہ دیتا، مصر نے وہاں باڑ لگادی ہے
غیر مسلم ممالک جنوبی افریقہ، برازیل، چلی، آئر لینڈ اور لاطینی  ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے
اسرائیل یہ سب مظالم بائیڈن اور دیگر یورپی ممالک کی شہ  اور پشت پناہی پہ کررہاہے
صیہونیوں کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کُشی کرنا ہے
اطلاعات کے مطابق حماس اور انصاراللہ نے یمن میں  مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں
انصاراللہ یمنی مجاہدین کی تاریخ ہے کہ انہوں سعودی اتحاد کے دانت کھٹے کردیئے تھے
اب تک جنگ میں اسرائیل شدید  ہزیمت اُٹھاناپڑی ہے
سوائے العودہ کو نشانہ بنانے اسرائیل اب تک حماس کی اعلی قیادت کو زک نہیں پہنچا سکا
صیہونیوں میں آپس میں اختلافات شروع ہوچکے ہیں
قلیل تعداد ہونے کے باوجود حماس مجاہدین اپنی طاقت و قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے
امریکہ بھی حماس کی شارئط پہ جنگ بندی کی حمایت کرنے پہ مجبور ہے
 امام خمینی رضوان اللہ    نےپچاس برس  قبل جب نجف میں جلاوطن تھے تب بھی آپ نے اسرائیل کی مخالفت کی تھی
امام خمینی رضوان اللہ    نے شاہ کو اسرائیلی ھمایت پہ ذلیل ترین فرد قرار دیا
انقلابِ اسلامی  کامیابی کے بعد اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے  فلسطینی سفارخانہ قائم کیا
جمعة الواداع کو یوم القدس منانے کا اعلان امام خمینی رضوان اللہ     کا قدس کی آزادی پہ یقین ہونا تھا
ایران پہ صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران بھی  یہ نعرہ تھا کہ"قدس کی آزادی کا راستہ کربلا سے گزرتا ہے"


خبر کا کوڈ: 1124531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1124531/القدس-ماہ-رمضان-اور-غزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org