QR CodeQR Code

جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین، گورنر سندھ نے افتتاح کردیا

29 Mar 2024 21:23

ظفر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کا ساتھ دینا چاہیئے، جی ڈی سی ہر شعبہ میں پہل کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ادارے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس، کمپیوٹر کورسز اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات تعریف کے لائق ہیں۔


خصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا، اسنائپ ڈائیگناسٹک CX8 مشین ایک گھنٹے میں خون کے 300 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود میں جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے، انسانی خدمات کے اسی جذبے کے نتیجے میں انہیں تمغہء امتیاز سے نوازا گیا، ظفر عباس کے دل میں انسانیت کا درد ہے، وہ لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتے، ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کا ساتھ دینا چاہیئے، جی ڈی سی ہر شعبہ میں پہل کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ادارے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس، کمپیوٹر کورسز اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات تعریف کے لائق ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1125698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1125698/جے-ڈی-سی-فری-لیب-میں-دنیا-کی-جدید-ترین-مشین-گورنر-سندھ-نے-افتتاح-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org