QR CodeQR Code

ملتان، شہدائے غزہ و فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن (ویڈیو رپورٹ)

8 Apr 2024 05:19

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم نے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کرے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے غزہ، فلسطین اور القدس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر عزاداری ونگ مولانا ہادی حسین، وحدت یوتھ کے رہنما حسن رضا حیدری، امامیہ فائونڈیشن کے رہنما احسن مہدی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم نے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کرے۔ 


خبر کا کوڈ: 1127446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1127446/ملتان-شہدائے-غزہ-فلسطین-کی-یاد-میں-شمعیں-روشن-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org