QR CodeQR Code

ملتان، یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی (ویڈیو رپورٹ)

6 Apr 2024 08:37

اسلام ٹائمز: رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلومین عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا۔ آج دنیا میں غزہ و مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے، اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔


رپورٹ: ثقلین نقوی

عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہارانوالہ تک قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین فلسطین و غزہ کی حمایت میں مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس اتحاد بین المومنین کے سربراہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، سید اقبال مہدی ایڈووکیٹ، علامہ قاضی فیاض حسین علوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی مرزا وجاہت علی، جواد رضا جعفری، علامہ معید احمد القادری، علامہ وسیم معصومی اور ثقلین نقوی نے کی۔

ڈاکٹر علامہ فیاض علوی نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ مرکزی احتجاجی ریلی میں علامہ طاہر عباس نقوی، عون رضا گوپانگ ایڈووکیٹ، علامہ ہادی حسین، تیمور حسن، علامہ غلام جعفر انصاری، مظہر عباس کات، ملک عمران حیدر، ڈاکٹر شاہد، علی رضا گیلانی، غدیر عباس شیرازی، فرمان علی، حسن حیدری، احسن رضا، دل شیر خان سمیت مرد و جوان بوڑھے بچے اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر اسرائیلی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کیا گیا اور پرچم نذر آتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1127448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1127448/ملتان-یوم-القدس-کے-موقع-پر-ایم-ڈبلیو-کی-احتجاجی-ریلی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org