QR CodeQR Code

جشن میں پٹاخے چلائے گئے اور مٹھائیاں بانٹی گئیں

پاراچنار میں ایران کے کامیاب ڈرونز اور میزائل حملوں کی خوشی میں جشن کا اہتمام

17 Apr 2024 12:37

اسلام ٹائمز: ایران کی جانب سے غاصب صہیونی حکومت پر میزائلوں اور ڈرونز کے کامیاب حملوں کی خوشی میں تحریک حسینی کے زیراہتمام پاراچنار میں جشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ عوام اور جوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔


رپورٹ: ایس این حسینی

دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں گذشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران نے سینکڑوں ڈرونز اور میزائل کے کامیاب حملے کئے۔ جس میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ ان کامیاب حملوں کی خوشی میں تحریک حسینی کے زیراہتمام پاراچنار میں جشن اور خوشی کا انعقاد ہوا۔ جس میں سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ عوام الناس نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیل کے جھنڈے میں لپیٹا تابوت تیار کرکے رکھا گیا تھا۔ جس پر لوگ پاوں رکھ نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔ امام خمینی کا قول ہے کہ اگر تمام مسلمان مل کر ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل پر ڈالیں تو وہ اسے بہا کرلے جائے گا۔ لوگوں نے قطار بنا کر اسرائیلی تابوت پر پانی ڈالتے ہوئے امام خمینی کے اس قول پر عمل کرکے تمثیل پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل حسینی اور انجمن حسینی کے سیکرٹری جلال حسین بنگش نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل پر ایرانی حملوں کو سراہا اور اسے اسلامی دنیا کے لئے انمٹ مثال قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1129232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1129232/پاراچنار-میں-ایران-کے-کامیاب-ڈرونز-اور-میزائل-حملوں-کی-خوشی-جشن-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org