QR CodeQR Code

پارا چنار کے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ

5 May 2024 12:38

اسلام ٹائمز: پروفیسر شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہوچکا مگر آج تک تری مینگل اساتذہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ 4 مئی تری منگل سکول میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ہم بارہا احتجاج کرچکے ہیں، مگر وہ کونسے عوامل ہیں، جنکی وجہ سے مٹھی بھر دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


رپورٹ: نادر بلوچ

پارا چنار تری مینگل اسکول میں ہونے والے دل خراش سانحے کو ایک سال مکمل ہوگیا، پارا چنار یوتھ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا، جس میں قاتلین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بچوں سمیت کثیر تعداد میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہوچکا مگر آج تک تری مینگل اساتذہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ 4 مئی تری منگل سکول میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہم بارہا احتجاج کرچکے ہیں، مگر وہ کونسے عوامل ہیں، جن کی وجہ سے مٹھی بھر دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ہمارا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اندوہناک واقعے میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1132958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1132958/پارا-چنار-کے-اساتذہ-قاتلوں-کی-عدم-گرفتاری-پر-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org