QR CodeQR Code

تجزیہ

غزہ پہ مسلط جنگ

انسانی المیہ بنتی جارہی ہے

6 May 2024 10:05

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


پروگرام:ہفتہ وار تجزیہ 
موضوع: غزہ پہ مسلط جنگ انسانی المیہ بنتی جارہی ہے
War Imposed on Gaza is Becoming a Human Tragedy
 
مہمان: انجنیئر علی رضا نقوی( تجزیہ نگار، ماہر امورِ مشرق وسطیٰ)
میزبان: سید انجم رضا
6 مئی 2024

اہم نکات:
غزہ پہ مسلط صیہونی جارحیت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ بنتی جارہی ہے
یہ جنگ اب صرف غزہ تک محدود نہیں رہی،اب دُنیا کے ہر بڑے شہر اور یونیورسٹی میں  یہ جنگ جاری ہے
دنیا بھر کے اہم ترین ذرائع ابلاغ کا موضوع  غزہ پہ مسلط جنگ ہے
یہ جنگ نسل کشی کی مذموم کوشش بن چکی ہے
اس جنگ نے دنیا بھر کے غیرت مندوں کو بیدار کردیا ہے
یہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کو اس قابل نہیں رہنے دے گی کہ وہ زمینی حملہ کی جرات کرے۔
امریکہ اپنے ورلڈ آرڈر کو دُنیا پہ مسلط کرنا چاہتا ہے
ایلون مسک نے امریکہ کو قرضوں کی سود ادائیگی کے حوالے سے خبردار کیا ہے
امریکہ کے پچاس کے قریب کانگریس ممبران نے اسرائیل کو زمینی حملے سے باز رکھنے کے لئے خط لکھا ہے
اس وقت امریکی  رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہوتی جارہی ہے
لگتا یہ ہے کہ امریکہ ویت نام کی جنگ میں شکست والی صورت حال سے غزہمیں دوچار ہے
ایران، چین اور روس اس وقت کرہ ارض کا ایک نیا سیاسی نظام تشکیل دینے میں سرگرمِ عمل ہے
امریکی سامراج اپنے احمقانہ جنگی فیصلوں کی بنا پہ برباد ہونے کے قریب ہے
اسرائیل کی میدان جنگ میں ہار کو ڈائیلاگ اور جنگ بندی کے ذریعے بدلنا چاہتا ہے
 
 
اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق جنگ کے 175ویں دن تک کم از کم 32623 افراد  شہید اور 75092 سے زیادہ زخمی ہو چکے تھے۔
صیہونی فوج کی جانب سے محصور بنائے گئے علاقوں میں 23 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1133021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1133021/غزہ-پہ-مسلط-جنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org