QR CodeQR Code

شیخ ابراہیم زکزاکی اور نائیجیریا

23 Dec 2015 14:30

اسلام ٹائمز: لوگوں کو اسلام سے متنفر کرکے عیسائی بنانے کے لئے 2002ء میں بوکوحرام کی بنیاد ڈالی گئی۔ شیخ نے تمام تر مشکلات کے باوجود شعور و بیداری کا سفر جاری رکھا، وقت کے ساتھ ساتھ بوکو حرام جیسے ٹولے عوام النّاس میں متنفر ہوتے گئے اور شیخ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔ ”شیطانی مثلث” کے ایجنڈے کے مطابق بوکو حرام نے بچوں کو قتل کرکے، عورتوں کو اغوا کرکے اور بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر اسلام کو بدنام کرنے کا جو منصوبہ بنایا تھا، وہ شیخ کی شخصیت کے باعث ناکام ہوگیا۔ لوگ بوکو حرام کے بجائے شیخ کو اسلام کا ماڈل سمجھنا شروع ہوگئے، لوگوں کی اکثریت نے بلاتفریق مذہب و مسلک شیخ کی آواز پر لبّیک کہنا شروع کر دیا، شیخ کی عوامی مقبولیت کے باعث اسلامی اتحاد کو بھی فروغ ملا اور یوم القدس کو بھی مسلمان مل کر منانے لگے۔ ہر سال یوم القدس کی شان و شوکت میں اضافہ ہونے لگا اور یوم القدس کے پروگراموں میں تمام اسلامی مسالک کے نمائندے بھرپور شرکت کرنے لگے۔



خبر کا کوڈ: 507379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/507379/شیخ-ابراہیم-زکزاکی-اور-نائیجیریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org