QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع)، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

20 Oct 2019 21:55

کراچی کے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس میں شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج سے شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں، 14 سو سالوں سے ہم ظالم کی مذمت کررہے ہیں اور مظلوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں، ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا، مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس میں شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے کمیٹی کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ مختار امامی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت ہزاروں عزاداروں نے ضبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کیا۔


خبر کا کوڈ: 823110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/823110/چہلم-امام-حسین-ع-شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-اہلخانہ-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org