QR CodeQR Code

آزادی مارچ سکھر پہنچ گیا

28 Oct 2019 15:53

سکھر میں شرکاء سے اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے، عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے، آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا، جہاں بڑی تعداد میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔ مارچ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہیں۔ سکھر میں شرکاء سے اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے، ہم آئین، جمہوریت اور اسلام کیلئے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے، عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے، آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 824360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/824360/آزادی-مارچ-سکھر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org