0
Tuesday 29 Oct 2019 11:57

بہاول پور، مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

بہاول پور، مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگواسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کا آزادی مارچ منزل کی طرف رواں دواں ہے، قافلے نے پہلا پڑاؤ سکھر میں کیا، اب اس کا اگلا پڑاؤ ملتان میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف کا آزادی مارچ دوسرے روز بھی اپنے اگلے پڑاؤکی طرف گامزن ہے۔ آزادی مارچ کاقافلہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا تھا، جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی موجود تھے۔ آزادی مارچ جب روہڑی بائی پاس پہنچا، وہاں عارضی خیمہ بستی بنائی گئی اور ریلی کے شرکاء کے لیے آرام اور کھانے کا انتظام کیاگیا۔ جس کے بعد آزادی مارچ روہڑی سے روانہ ہو کر پنوں عاقل اور گھوٹکی سے بھی گزر گیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ عوام کو ظلم سے نجات دلانے نکلے ہیں۔ مارچ پنوں عاقل اور گھوٹکی سے گزرتے ہوئے ملتان کی طرف رواں دواں ہے، قافلہ ملتان میں رات بسر کرے گا اور منگل کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔ مارچ کے شرکاء 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے، جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 824466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش