QR CodeQR Code

کراچی، میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس سے مفتی نعیم کا خطاب

14 Nov 2019 17:18

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا کہ جب ہم بچپن میں تھے تو ایک دوسرے کے جلوسوں میں جاتے تھے لیکن بعد میں ایسی مصنوعی فضاء بنی کہ جس سے ملک میں فرقہ واریت پھیلی، لیکن امت محمد ایک جسد واحد ہے اور کبھی جدا نہیں رہ سکتی، آج سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم ایک ہورہے ہیں اور تقسیم کرنے والا دشمن تنہا ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جے ڈی سی کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بریٹو روڈ نمائش چورنگی پر سالانہ بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس و چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد مرد و خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ کانفرنس میں ہندو، سکھ، عیسائی برادری سمیت مختلف مذاہب کے ماننے والے رہنماؤں اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا کہ جب ہم بچپن میں تھے تو ایک دوسرے کے جلوسوں میں جاتے تھے لیکن بعد میں ایسی مصنوعی فضاء بنی کہ جس سے ملک میں فرقہ واریت پھیلی، لیکن امت محمد ایک جسد واحد ہے اور کبھی جدا نہیں رہ سکتی، آج سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم ایک ہورہے ہیں اور تقسیم کرنے والا دشمن تنہا ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/827394/کراچی-میلاد-مصطفی-ص-کانفرنس-سے-مفتی-نعیم-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org