QR CodeQR Code

کراچی، میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس سے علامہ علی رضا رضوی کا خطاب

14 Nov 2019 17:48

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں معروف عالم دین علامہ علی رضا رضوی نے کہا کہ آج ہمیں دین و مذہب کے نام پر نہیں لڑوایا جاسکتا، عالمی اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ مسلمان تمام ادیان سے لڑیں اور پھر آپس میں بھی دست و گریباں ہوں، ہمین سمجھنا یہ چاہیئے کہ جو ہم میں لڑوانے کی بات کرے اسے ہم اپنی صفوں سے نکال باہر کریں اور کبھی بھی کسی تو اپنے درمیان تفریق کی اجازت نہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جے ڈی سی کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بریٹو روڈ نمائش چورنگی پر سالانہ بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس و چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد مرد و خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ کانفرنس میں ہندو، سکھ، عیسائی برادری سمیت مختلف مذاہب کے ماننے والے رہنماؤں اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں معروف عالم دین علامہ علی رضا رضوی نے کہا کہ ساری کائنات مین تاریکی تھی صرف اللہ کا نور تھا، تو جو سب سے پہلے نور خلق کیا گیا وہ نور محمدی (ص) تھا، یہ نور کامل نور تھا لہذا رسول اللہ (ص) کے بارے میں جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ انہیں لکھنا پڑھنا نہیں آتا تھا تو وہ اپنے عقیدہ کی اصلاح کریں، یہ ساری کائنات رسول اللہ (ص) کے صدقے میں بنی ہے، اس پوری کائنات میں جو کمال مطلق ہے وہ رسول خدا کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دین و مذہب کے نام پر نہیں لڑوایا جاسکتا، عالمی اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ مسلمان تمام ادیان سے لڑیں اور پھر آپس میں بھی دست و گریباں ہوں، ہمین سمجھنا یہ چاہیئے کہ جو ہم میں لڑوانے کی بات کرے اسے ہم اپنی صفوں سے نکال باہر کریں اور کبھی بھی کسی تو اپنے درمیان تفریق کی اجازت نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 827398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/827398/کراچی-میلاد-مصطفی-ص-کانفرنس-سے-علامہ-علی-رضا-رضوی-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org