QR CodeQR Code

نومنتخب مرکزی صدر آئی ایس او کا اعلان اور خطاب

24 Nov 2019 15:38

عارف حسین کے مدمقابل آئی ایس او کے سابق چیف سکاوٹ زاہد مہدی کا نام سامنے آیا تھا، تاہم خفیہ رائے شماری کے بعد مولانا آغا سید حیدر موسوی نے رہبری کا قرعہ عارف حسین کے نام نکالا۔ عارف کا تعلق گلگت سے ہے۔ عارف حسین اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آئی آر میں ایم فل کے طالب علم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینئر طالب علم رہنما عارف حسین امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔ عارف حسین کے مدمقابل آئی ایس او کے سابق چیف سکاوٹ زاہد مہدی کا نام سامنے آیا تھا، تاہم خفیہ رائے شماری کے بعد مولانا آغا حیدر موسوی نے رہبری کا قرعہ عارف حسین کے نام نکالا۔ عارف کا تعلق گلگت سے ہے۔ عارف حسین اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آئی آر میں ایم فل کے طالب علم ہیں۔ عارف حسین اس سے قبل گلگت کے ڈویژنل صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ رکن مجلس نظارت مولانا احمد اقبال رضوی نے نومنتخب مرکزی صدر سے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 828781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/828781/نومنتخب-مرکزی-صدر-ا-ئی-ایس-او-کا-اعلان-اور-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org