QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ جبری گمشدگان کے اہلخانہ کی پریس کانفرنس

11 Dec 2019 22:01

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے کئی برس سے صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے، اس حوالے سے کئی حوالے متعدد تحریکیں بھی چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہمارے درجنوں لاپتہ افراد ظاہر بھی ہوئے ہیں لیکن اب بھی ہمارے متعدد افراد ایسے ہیں جو مسنگ ہیں جن میں انتہائی پڑھے لکھے اور قابل افراد بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت کراچی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق جعفری رہنما ایم ڈبلیو ایم کراچی، علامہ مبشر حسن، ملت تشیع پاکستان کے نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام و ملی و سیاسی تنظیموں کے نمائندگان اور شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے کئی برس سے صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے، اس حوالے سے کئی حوالے متعدد تحریکیں بھی چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہمارے درجنوں لاپتہ افراد ظاہر بھی ہوئے ہیں لیکن اب بھی ہمارے متعدد افراد ایسے ہیں جو مسنگ ہیں جن میں انتہائی پڑھے لکھے اور قابل افراد بھی شامل ہیں، کسی گھر سے کسی کے عزیز کا غائب ہونا قتل ہونے سے زیادہ المناک اور دردناک ہوتا ہے، قتل کی اذیت تو کچھ وقت بعد پھر بھی کم ہوجاتی ہے لیکن اگر کوئی لاپتہ ہوجائے تو پورا خاندان مسلسل اذیت میں مبتلا رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 832156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/832156/کراچی-شیعہ-جبری-گمشدگان-کے-اہلخانہ-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org