QR CodeQR Code

وکلا گردی کے وہ مناظر جو آپ نے ابتک نہیں دیکھے

11 Dec 2019 23:27

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کی، تاہم اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی مشکل سے جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ وکلاء نے لاہور میں امراض قلب کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگئی اور توڑ پھوڑ کی، تاہم اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی مشکل سے جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ وکلاء نے پی آئی سی میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، جبکہ اسپتال کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں نے بھی وکلاء کو توڑ پھوڑ سے نہ روکا۔


خبر کا کوڈ: 832176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/832176/وکلا-گردی-کے-وہ-مناظر-جو-ا-پ-نے-ابتک-نہیں-دیکھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org