0
Thursday 19 Dec 2019 01:10

اسلام آباد، تحریک جعفریہ کے سابق رہنما علامہ سبطین کاظمی کو جہاز سے اُتارنے کی کوشش ناکام(ویڈیو )

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق رہنما و کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اعظم طارق قتل کیس میں بریت حاصل کرنے والے علامہ سید سبطین کاظمی آج شب اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ ابوظہبی برطانوی شہر مانچسٹر جانے کے لیے ایئرپورٹ پر تمام قانونی مراحل طے کرنے کے بعد جب جہاز میں پہنچے تو وردی میں ملبوس سکیورٹی ادارے کے اہلکار اُنہیں زبردستی جہاز سے آف لوڈ کرنے پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی آف لوڈ کرنے کی کوشش کی اور اُن کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔ ''اسلام ٹائمز'' کو موصولہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سکیورٹی ادارے کے اہلکار اُنہیں بار بار جہاز سے نیچے اترنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ جس کے جواب میں علامہ سبطین کاظمی کا کہنا تھا کہ آپ قانون پاکستان کے مطابق میرے خلاف کوئی ثبوت دکھائیں، وارنٹ دکھائیں، میں جہاز سے نیچے اُترنے کے لیے تیار ہوں، میں سید ہوں اور قانون پر عمل کرنے والا ہوں، میرے پاس وزارت داخلہ، انٹرپول سمیت تمام کاغذات ہیں، میرے خلاف کوئی کیس موجود نہیں ہے۔ ویڈیو میں سکیورٹی ادارے کے اہلکار کو سنا جاسکتا ہے کہ ''جب تک آپ جہاز سے نہیں نکلیں گے، جہاز ٹیک آف نہیں کرے گا'' کافی دیر بحث و تکرار کے بعد جہاز کو ڈیڑھ گھنٹے انتظار کے بعد روانہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 833566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش