متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام اسلام آباد میں فقید المثال امریکہ مردہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رکھا ہے۔ مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقا عزیز ہے تو انہیں چاہیئے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔ امریکہ کی دوستی پر اترانے والے امریکہ کے ماضی کے کردار کو سامنے رکھیں۔