2
Tuesday 4 Feb 2020 00:07

مری، المہدیؑ تعلیمی ثقافتی سنٹر کے شب و روز

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مری ایک پر فضاء مقام ہے، بھمبروٹ میں 500 سال سے سادات آباد ہیں، جہاں ویسع و عریض بلڈنگ موجود ہے، جس میں ثقافتی، تنظیمی تربیتی سرگرمیوں کیلئے ایک بڑا ہال، چار کمرے اور صحن موجود ہے۔ جہاں یونٹس، یونیورسٹیز، ڈویژنز اور مرکز کے پروگرام آسانی سے ہوسکتے ہیں۔ سنٹر سے تھوڑے ہی فاصلے پر سڑک کنارے مدرسہ ہے جبکہ نیچے وادی میں خواتین کی دینی درس گاہ بھی ہے، اوپر سنگیسیری سادات گاؤں میں تفریحی پارک کسیاتھ جامع مسجد ہے، جس کیساتھ دکانیں اور ہوٹل ہے۔ راولپنڈی کھنہ پل سے باآسانی پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب رہتی ہے، بھمبروٹ سے آگے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر نیو مری چیئر لفٹ ہے۔ کھنہ پل کی جانب سے بھبمروت 40 کلو میٹر اور اسلام آباد سے نیو مری 60 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بھمبروٹ سے نیو مری کیطرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر بن نامی قصبہ ہے، جو علاقہ کی مارکیٹ ہے۔ یہاں 1985ء سے آئی ایس او پاکستان کی ورکشاپس اور 1992ء سے اسکاوٹ کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ المصطفیٰ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام 2014ء میں المہدی ثقافتی سنٹر کا قیام عمل میں آیا اور اب یہ مختلف تربیتی اور تفریحی پروگراموں کیلئے فعال ہے۔ تعلیمی ثقافتی مرکز میں پورے ملک سے امامیہ طلبہ آتے ہیں اور سیر و تفریح کیساتھ تعلیمی و دینی دروس اور سرگرمیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 842427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش