QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی مکمل ویڈیو

5 Feb 2020 17:39

ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز، کتبے اور کشمیر و پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بڑے بڑے پینا فلیکسز پہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ جی پی او چوک سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور، ڈی آئی جی سید امتیاز علی شاہ، کمشنر ڈیرہ اور عوامی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز، کتبے اور کشمیر و پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بڑے بڑے پینا فلیکسز پہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 842832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/842832/ڈی-آئی-خان-یوم-یکجہتی-کشمیر-ریلی-کی-مکمل-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org