QR CodeQR Code

لاہور میں یوم یکجہتی کی تقریب کی ریلیاں

5 Feb 2020 22:26

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کا کشمیر کیساتھ ایک خاص رشتہ ہے اور ہم دنیا کو کشمیر میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے، کشمیر میں کرفیو اور ظلم و ستم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، کشمیری بہت جلد سرخرو ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں مال روڈ پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسہ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ ہیں، کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیصل چوک میں جلسہ کیا گیا۔ جلسے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ فیصل چوک ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔


خبر کا کوڈ: 842881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/842881/لاہور-میں-یوم-یکجہتی-کی-تقریب-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org