0
Saturday 15 Feb 2020 18:10

جماعت اسلامی کا 20 فروری سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف20فروری سے پورے ملک میں وسیع پیمانے پراحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی سے ملک دیوالیہ اور تبدیلی کا نعرہ قبر کے سکون پر دفن ہو گیاہے۔  طیب اردگان ہمارے ویزاعظم کو گر سکھائیں کیسے ملک ٹھیک کیا جائے،حکومت کاپاؤں عوام کی گردن اور ہاتھ جیب پر ہے ،موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ آئی ایم ائف کیساتھ معاہدے منسوخ کیے جائیں، معاہدے زہر کے نوالے ہیں جو ہم ہضم نہیں کر سکتے۔ تین سقراط بقراط آئے تھے زیدی بھاگ گیا باقی بھاگنے والے ہیں، حفیظ شیخ باہرجانے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں لائرز، ڈاکٹرز، طلبا، ملازمین، کسان، مزدور، تاجر اساتذہ، وکلا، بزنس کمیونٹی، و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 844548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش