0
Wednesday 12 Feb 2020 17:34

مولانا سید ارشد موسوی کا انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت و اثرات پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے مایہ نظر اسلامی اسکالر مولانا سید ارشد موسوی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت و برکات کو شمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی خاص طبقے یا فرقے کا انقلاب نہیں تھا بلکہ یہ اسلامی انقلاب تھا اور تمام مستضعفین جہاں کا انقلاب تھا۔ مولانا سید ارشد موسوی نے کہا کہ اس انقلاب کے اثرات تمام انسانیت پر مرتب ہوئے اور یہ جو کہا جاتا تھا کہ اسلام اور اسلامی قوانین اب فرسودہ ہوچکے ہیں، اس انقلاب نے اسلامی تشخص کو پامال ہونے سے بچایا ہے۔ اس انقلاب نے ثابت کردیا کہ اسلام ہی ان تمام مسائل و مشکلات کا حل ہے جن مسائل و مشکلات سے آج دنیا دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتالیس برسوں میں دشمن اسلام نے ہزاروں حربے آزمائے تاکہ اس الہی انقلاب کو نقصان پہنچائے لیکن اسے اب تک منھ کی کھانی پڑی ہے اور آئندہ بھی دشمن کے تمام ناپاک منصوبے ناکام ہوتے رہیں گے۔ مولانا سید ارشد موسوی نے کہا کہ اس انقلاب نے ہر میدان میں اہم ترین رول نبھایا ہے خاص طور پر وحدت امت کے حوالے سے اس انقلاب کا کردار مثالی و بے بدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا اور تفرقے کے نقصانات سے خبردار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے بعد رہبر انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای نے بھی اپنی زندگی کا ہر لمحہ وحدت اسلامی کے لئے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انقلاب کی عظمت و بلندی کے زیر سایہ اپنے اپنے معاشرے میں اہم ترین انقلابی رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قارئین آپ اس انٹرویو کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لینک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=y-Mcxtba0BY
خبر کا کوڈ : 844633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش