QR CodeQR Code

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی امور کے ماہر ڈاکٹر قندیل عباس کا خصوصی انٹرویو

16 Feb 2020 06:17

نامور عالمی امور کے ماہر نے اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتہائی حکمت اور دانائی کیساتھ امریکہ کو بھرپور جواب دیا ہے، ایران کی جوابی کارروائی نے خطے کے عرب ممالک کو بھی چکنا کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر قندیل عباس عالمی امور کے ماہر ہیں، گاہے بگاہے مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے بےلاگ تجزیہ و تبصرے دیتے رہتے ہیں، ڈاکٹر قندیل عباس پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور اسوقت قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں بطور استاد پڑھا بھی رہے ہیں، اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر قندیل عباس کیساتھ خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ ڈاکٹر قندیل کا کہنا ہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتہائی حکمت اور دانائی کیساتھ امریکہ کو بھرپور جواب دیا ہے، امریکہ اب بھی پریشان ہے کہ ایران اپنے نعرے انتقام سخت کے تحت مزید بھرپور جواب دے سکتا ہے۔ ایران کی جوابی کارروائی نے خطے کے عرب ممالک کو بھی چکنا کر دیا ہے کہ ان کے اربوں ڈالر بےسود ثابت ہوئے ہیں جبکہ ایران نے تو امریکہ کے سب سے محفوظ اڈوں کو بھی نشانہ بنا ڈالا ہے۔ نامور عالمی امور کے ماہر نے مزید کیا کہا ہے، اس ویڈیو میں سنیں۔ قارئین آپ اس انٹرویو کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=rvjz6wcUG3A


خبر کا کوڈ: 844851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/844851/مشرق-وسطی-کی-صورتحال-پر-عالمی-امور-کے-ماہر-ڈاکٹر-قندیل-عباس-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org