2
1
Monday 17 Feb 2020 11:32

جامعہ بعثت رجوعہ سادات چنیوٹ، جشن میلاد سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: سردار تنویر حیدر

جامعہ بعثت رجوعہ سادات چینیوٹ میں بیس جمادی الثانی ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول (ص)، ام الآئمہ، سیدہ کونین جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے عظیم الشان سالانہ جشن سعید کا اہتمام کیا گیا، گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ کی طالبات نے مختلف اسلامی و تاریخی واقعات کے ماڈل تیار کیے، جو کہ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ میلاد کے فقید المثال اجتماع سے جامعہ بعثت کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری براۓ تنظیم سازی علامہ سید شبیر بخاری، جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نرگس سجاد، سیدہ معصومہ نقوی، خضری نقوی، عاصمہ تصدق، عصمت بتول اور نورالھدی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا امتیاز حسین نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں طالبات اور بچیوں نے مختلف تبلیغی، تخلیقی اور سبق آموز ٹیبلو پیش کئے، جو کہ حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے۔ قارئین آپ اس ویڈیو رپورٹ کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=ugZQRJnntB4&feature=youtu.be
خبر کا کوڈ : 845001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عدیل عباس
Pakistan
ماشاء اللہ، بہت اچھی ویڈیو رپورٹ بنائی گئی ہے۔
Khan
Pakistan
Example _setter
ہماری پیشکش