0
Wednesday 19 Feb 2020 20:45

مردان، بچے کو پائپ سے مارنے والا قاری گرفتار

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں مسجد کے اندر بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 9 سالہ طالبعلم پر قاری ربڑ کے پائپ سے بدترین تشدد کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو دراصل باہر موجود ایک شخص نے بنائی جو مدرسے کے باہر اپنے کام میں مصروف تھا اور بچے کی چیخ و پکار سن کر اندر داخل ہوا، جب وہ مسجد میں داخل ہوا تو بچہ فرش پر پڑا ہوا تھا۔ وہ بچے کو اُٹھا کر اپنے ساتھ باہر لے جانے لگا تو قاری دوبارہ اپنے ساتھیوں سمیت آیا اور بچے کو زبردستی اپنے ساتھ ایک کمرے میں لے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری کے ہاتھ میں موٹا پائپ موجود ہے اور وہ باہر سے آنے والے شخص پر بھی جھپٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور مقامی پولیس کو بھی مطلع کر دیا جس پر پولیس نے ضلع مردان کے نواحی علاقہ شیر گڑھ کے گاؤں خٹ کلے میں واقع مدرسے پر چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرا لیا اور ملزم قاری سیف الرحمٰن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ضلعی پولیس آفیسر سجاد خان کی ہدایت پر پولیس نے متاثرہ طالبعلم کا ہسپتال میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 845542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش