QR CodeQR Code

سینچری ڈیل یا شیطانی ڈیل منظوم کلام ویڈیو

27 Feb 2020 15:12

مقبوضہ کشمیر کے شاعر و ادیب سید محمد قاسم عرف ریحان کا منظوم کلام پیش خدمت ہے، جسے ایمن زہراء نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا ہے۔ نظم میں سید محمد قاسم نے سینچری ڈیل کو شیطانی ڈیل سے تعبیر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینچری ڈیل کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے شاعر و ادیب سید محمد قاسم عرف ریحان کا منظوم کلام پیش خدمت ہے، جسے ایمن زہراء نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا ہے۔ نظم میں سید محمد قاسم نے سینچری ڈیل کو شیطانی ڈیل سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اقوام عالم بیدار ہوتے ہیں تو امریکہ کا یہ شیطانی منصوبہ خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ عرب دنیا کی خاموشی نے ہی اسلام دشمن طاقتوں کو اتنا بے باک بنا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فلسطین کا خونین منظر تمام دردمند انسانوں کو خون کے آنسو رلانے پر مجبور کر رہا ہے۔ امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ تیری یہ طاقت خاک میں مل جائے گی، بس ایک مختار کا انتظار ہے جو آنے والا ہے۔ سید محمد قاسم عرف ریحان نے لکھا ہے کہ عرب دنیا کے حکمرانوں کے ماتھے کا داغ غلامی مسلمانوں کو شرما رہا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سینچری ڈیل شرم آور ہے لیکن دنیا بھر کے مسلمان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ اگر مسلمان اب بھی بیدار نہیں ہوتے ہیں تو تباہی سے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ نظم میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی بے حسی روح کو تڑپا رہی رہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 845838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/845838/سینچری-ڈیل-یا-شیطانی-منظوم-کلام-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org