QR CodeQR Code

مسلم لیگ جونیجو کے مرکزی رہنماء سید فقیر حسین بخاری کا ملکی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

23 Feb 2020 05:42

اسلام ٹائمز سے اپنے خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ جونیجو کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کوالالمپور کانفرنس میں نہ جاکر ثابت کیا گیا ہے کہ پاکستان عرب ممالک کا اثر قبول کرتا ہے، خارجہ پالیسی سے کوئی بھی پاکستانی مطمئن نہیں، ملک میں کسی بھی وقت سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے۔


مسلم لیگ جونیجو کے سیکرٹری جنرل سید فقیر حسین نے کہا ہے کہ ایران سمیت جو بھی مظلوم ہے، اسکا ساتھ دینا چاہیئے، کوالالمپور کانفرنس میں نہ جاکر ثابت کیا گیا ہے کہ پاکستان عرب ممالک کا اثر قبول کرتا ہے، خارجہ پالیسی سے کوئی بھی پاکستانی مطمئن نہیں، ملک میں کسی بھی وقت سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان ڈبل مارچ بھی کر لیں تو ان سے کچھ نہیں ہوگا۔ سید فقیر حسین بخاری سینیئر سیاست دان ہیں، بنیادی تعلق شیخوپورہ سے ہے، اس سے پہلے مسلم لیگ قاف میں سینیئر نائب صدر رہے ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ملکی صورتحال پر ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 846186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/846186/مسلم-لیگ-جونیجو-کے-مرکزی-رہنماء-سید-فقیر-حسین-بخاری-کا-ملکی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org