QR CodeQR Code

پاراچنار میں دسترخوان امام حسن (ع) کے تحت غرباء میں کھانے کی مفت تقسیم

25 Feb 2020 08:37

اسلام ٹائمز: ایک ہفتہ قبل شروع ہونیوالے اس خیراتی پروگرام سے پہلے دن تقریباً 100 لوگ مستفید ہوئے، جبکہ روز بروز لوگوں کو جیسے ہی اس پروگرام کا علم ہوتا ہے، انکی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کل پیر کو تقریباً 200 مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔


رپورٹ: ایس این حسینی

قبائل کی تاریخ میں پہلی بار ایک انوکھے ویلفئیر پروگرام کا آغاز ایک ہفتہ قبل پاراچنار شہر کے ہزارہ محلہ سے کیا جا چکا ہے، جس کے تحت کھلے بازار میں علاقے کے نچلے طبقے کے غریب عوام بالخصوص دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں کو دن کا کھانا مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے اس خیراتی پروگرام سے پہلے دن تقریباً 100 لوگ مستفید ہوئے، جبکہ روز بروز لوگوں کو جیسے ہی اس پروگرام کا علم ہو رہا ہے، ان کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کل پیر کو تقریباً 200 مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔ اسلام ٹائمز کی ٹیم نے موقع پر جاکر غریب مزدوروں کے تاثرات جاننے کے علاوہ اس رفاہی اور ویلفیئر ادارے کے اراکین کی آراء جاننے کی کوشش کی ہے۔ آیئے ویڈیو دیکھتے ہیں کہ اس حوالے سے مستفید ہونے والوں کے تاثرات کیا ہیں۔؟ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 846515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/846515/پاراچنار-میں-دسترخوان-امام-حسن-ع-کے-تحت-غرباء-کھانے-کی-مفت-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org